24 دسمبر 2016 - 19:48
بان کی مون کا صہیونی آباد کاریوں کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے 1967ء کے بعد سے قبضہ کئے جانے والے فلسطینی علاقوں پر آبادکاری کے عمل کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے 1967ء کے بعد سے قبضہ کئے جانے والے فلسطینی علاقوں پر آبادکاری کے عمل کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے.

اقوام متحدہ كي ويب سائٹ كے مطابق، 'بان كي مون' نے كہا كہ يہ قرارداد فلسطيني مسئلے كو حل كي طرف لے جانے كے لئے ايك اہم قدم ہے.

بان كي مون نے كہا كہ فلسطيني اور صہيوني رہنما مسئلے كو حل كرنے كے لئے عالمي برادري كے ساتھ مل كے تعميري مذاكرات كا آغاز كريں.

تفصيلات كے مطابق، عالمي برادري كي جانب سے صہيوني مخالف سلامتي كونسل كي قرارداد پر مثبت رد عمل ظاہر كيا جارہا ہے جبكہ دوسري طرف قابض صہيوني حكمران اور امريكي انتہا پسند حلقوں ميں اس قرارداد پر شديد غصہ پايا جاتا ہے.

اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل نے ناجائز صہيوني رياست كي جانب سے غربِ اردن ميں غير قانوني بستيوں كے قيام كے خلاف قرارداد منظور كر لي ہے.

گزشتہ روز سلامتي كونسل كے 15 ركن ممالك ميں سے 14 نے اس قرارداد كي حمايت ميں ووٹ ڈالے جبكہ امريكہ نے ووٹ ڈالنے سے انكار كر ديا تاہم اس نے اس موقع پر قرارداد كے خلاف ويٹو كا حق استعمال نہيں كيا.

ماضي ميں امريكہ نے ايسي قراردادوں كو ويٹو كر كے اسرائيل كي مدد كي تاہم اوباما انتظاميہ نے روايتي امريكي پاليسي چھوڑ كر اس مرتبہ اس قرارداد كو منظور ہونے ديا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲